گجرات


گجرات پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک ضلع ہے۔ یہ صوبہ پنجاب کے شمال میں واقع ہے۔ یہ شہرمشہور شاہراہ جی ٹی روڈ پرواقع ہے۔ اس ضلع کے جنوب سے دریائے چناب اور شمال سے دریائے جہلم‏ گزرتا ہے۔ اس ضلع کی چار تحصیلیں گجرات، کھاریاں، جلالپور جٹاں اور سرائے عالمگیر ہیں۔
ضلع گجرات میں عمومی طور پر پنجابی، اردو وغیرہ زبانیں بولی جاتی ہیں۔ اس کا رقبہ 3192 مربع کلومیٹر ہے۔ پہلے پہل منڈی بہاؤالدین ضلع گجرات کا ہی حصہ تھا. بعد ازاں 1993 میں منڈی بہاؤالدین کو علیحده ضلع کا درجہ دے دیاگیا۔ 

محل وقوع

گجرات دریائے چناب کے کنارے آباد ہے ۔ گجرات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومت لاہور کے تقریباً درمیان میں واقع ہے۔ یہ لاہور سے 120 کلومیٹر جبکہ اسلام آباد سے 180 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ آس پاس کے مشہور شہروں میں وزیرآباد، گوجرانوالہ ، لالہ موسیٰ، جہلم، کوٹلہ ارب علی خان ، منڈی بہاوالدین اور آزاد کشمیر شامل ہیں ۔ ضلع گُجرات کے زیادہ تر لوگ کھیتی باڑی کرتے ہیں۔

جغرافیہ

یہ قدیمی شہر دریاؤں دریائے جہلم اور دریائے چناب کے درمیان واقع ہے۔ اسی وجہ سے یہاں کی زمین بہت ذرخیز ہے، زیادہ تر گندم ، گنے اور چاول کی کاشت کےلیے موزوں ہے۔ گجرات کے شمال مشرق میں جموں کشمیر اور شمال مغرب میں دریائے جہلم واقع ہے جو گجرات کو ضلع جہلم سے علیٰحدہ کرتا ہے۔ مشرق اور جنوب مشرق میں دریائے چناب جو ضلع گجرات کو ضلع گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سے علیٰحدہ کرتا ہے اور جنوب میں منڈی بہاؤالدین واقع ہے- ضلع گجرات کا رقبہ تقریباً 3192 مربع کلومیٹر ہے-

وجہ شہرت

اس ضلع کے تین فوجی جوان نشان_حیدر حاصل کر چکے ہیں.جن میں راجہ عزیز بھٹی شہید، میجر شبیر شریف شہید اور میجر محمد اکرم شہید شامل ہیں۔ جبکہ سابقہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا تعلق بھی گجرات سے ہی ہے۔ پاکستان کے مشہور سیاستدانوں چوہدری ظہور الٰہی، فضل الہی چوہدری(سابق صدر پاکستان) چوہدری شجاعت حسین (سابق وزیراعظم،سربراہ مسلم لیگ ق) ,چوہدری پرویز الٰہی (سابق وزیر اعلٰی،مسلم لیگ ق) چوہدری احمد مختار(پی پی پی) قمر زمان کائرہ(پی پی پی) چوھدری عابد رضا کوٹلہ (مسلم لیگ ن) کا تعلق اسی ضلع سے ہے
اس کے علاوہ ادب اور فن کی دنیا کے کئی بڑے ناموں کا تعلق بھی گجرات سے ہے۔
گجرات معروف رومانى داستان سوہنى ميہنوال كا شہر ہے

صعنت

گجرات بجلى كےپنكھوں، فرنیچر سازی، برتن سازی اور جوتوں كي صعنت ميں ايك نمایاں نام ركھتا ہے

برآمدات

گجرات جو آج بجلى كےپنكھوں اور جوتوں كي صعنت ميں ايك نام ركھتا ہے- مشرقِ وُسطٰی يورپ اور امریکہ كے كسى بھى شہر ميں چلے جائيں آپ كو ضلع گُجرات کے لوگ مل جايں گے۔ پنجاب كا ايك ایسا ضلع جہاں كے بہت سے لوگ بیرونِ مُلک كام كرتے ہيں اور وطنِ عزیز کو قیمتی زرِمبادلہ کما کر بھیجتے ہیں۔

No comments

Powered by Blogger.